ھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے بھی موثر جوابی کارروائی کی گئی، ترجمان پاک فوج. فوٹو؛ فائل
راولپنڈی: بھارتی فوج کی  لائن آف کنٹرول چری کوٹ سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی  ہو گئے جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی موثر جوابی کارروائی کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول چری کوٹ سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے جن میں 60 سالہ بزرگ اور15 سالہ لڑکی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال عباس پورمنتقل کردیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ایل او سی پر ایک بار پھر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی