
میلبورن: ایک مسافر خاتون کے بیٹری والے ہیڈفونز میں دورانِ پرواز اچانک آگ لگ گئی جس سے خاتون کا چہرہ اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے۔
خبروں کے مطابق بیجنگ سے میلبورن جانے والی پرواز میں ایک مسافر خاتون نے بیٹری سے چلنے والے ہیڈ فون لگائے ہوئے تھے اور وہ اسی حالت میں سوگئیں لیکن پرواز شروع ہونے کے دو گھنٹے بعد ان ہیڈ فونز میں اچانک ہی آگ بھڑک اٹھی جس سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا اور انہیں اتار پھینکنے کی کوشش میں خاتون کے ہاتھ بھی جل گئے

0 Comments