مہانندیا اور شارلوٹ 40 سال بعد بھی خوش وخرم زندگی گزاررہے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹٰی سینٹرل
نئی دھلی: بھارت کے مہانندیا نامی ایک عاشق نے 22 جنوری 1977 کو سائیکل پر دہلی سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور چار سال بعد وہ اپنی محبوبہ کے پاس سویڈن جا پہنچا۔
اب 40 سال بعد ان کی زندگی پر شائع ہونے والے ناول نے ان کی محبت کو دوبارہ زندہ کردیا ہے اور یہ ناول بہت مقبول ہورہا ہے جسے سویڈن کےایک مشہور مصنف پر جے اینڈرسن نےتحریر کیا ہے۔
اس طوفانی پریم کہانی کا آغاز 1975 میں ہوا جب مہانندیا دہلی کے ایک ہوٹل میں سیاحوں کے پنسل اسکیچ بناتے تھے۔ ایک روز ان کی ملاقات سویڈن کی سیاح شارلوٹ وان شیوڈن سے ہوئی۔ وہ دس روپے کے بدلے دس منٹ میں تصویر بنانے والا دعویٰ پڑھ کرمہانندیا کے پاس آئیں اور اپنی تصویربنانے کو کہا ہے لیکن پہلی نظرمیں ہی غریب مصور کا دل گویا ڈوب گیا اور اسکیچ بناتے ہوئے ان کا ہاتھ کپکپاتا رہا اور تصویر خراب بنی۔ خاتون اگلے روز دوبارہ تصویر بنانے پہنچیں لیکن اس بار بھی نتیجہ وہی نکلا۔