لاہور:
ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان اور ناصر جمشید کو طلب کر لیا۔وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان اور ناصر جمشید کو 20 اور 21 مارچ کو پیش ہو کر بیانات قلمبند کروانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی باقاعدہ درخواست پر کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

0 Comments