اسلام آباد:
فیس بک انتظامیہ نے گستاخانہ مواد کی روک تھام کے سلسلے میں اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ فیس بک پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت اور فیس بک انتظامیہ کے درمیان اس حوالے سے کوششوں میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں فیس بک انتظامیہ نے قابل اعتراض مواد کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات کے حل کے لیے اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

0 Comments